ابنا: ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے نام ایک پیغام میں دمشق میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور شام کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ علی اکبر صالحی نے اس دہشت گردی پر کہ جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے شام کے بےگناہ عوام کو نشانہ بنانا شام کے انقلابی اور مضبوط عوام کے عزم و ارادے کے مخالف رویے کو ظاہر کرتا ہے۔اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے بھی شام کے وزیر اعظم عادل سفر کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات، کہ جو آزاد قوموں کے دشمنوں اور مستکبرین کے اشارے پر انجام دیے جا رہے ہیں، شام میں جمہوری اصلاحات کے عمل کو روکنے کے لیے ہیں۔واضح رہے کہ شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق میں جمعرات کے روز دو کار بم دھماکوں میں کم از کم ستر افراد جاں بحق اور چار سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔......../169
10 مئی 2012 - 19:30
News ID: 314436
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔